ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گوادر اور فلاحی تنظیموں کا گوادر میں تین روزہ آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد

 گوادر، 


ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گوادر کے زیرنگرانی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں فلاحی تنظیموں اور ڈسٹرکٹ لپروسیب  بلائنڈ کنٹرول پروگرام کے تعاون سے  تین روزہ مفت آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر زرکون  کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر راجہ اطہرعباس نےفری آِ ئ سرجیکل کیمپ کا دورہ کیاDow میڈیکل کالج کراچی کے آئِ  سرجن ڈاکٹر شرجیل سلطان اور کیمپ میں شریک دیگر طبی عملے اور فلاحی تنظیم آرڈبلیواوکی سی او ڈاکٹر رفعت وہاب سے ملاقات کی اورانسانیت کی خدمت کے حوالے سے انکے جذبوں کو سراہتے یوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ گوادر کے عوام کی فلاح بہبود اور انہیں صحت عامہ کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی ہے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی فری آئ سرجیکل کیمپ کے ابتدائ روز دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں مرد اور خواتین مریضائوں کی اوہی ڈی کی گئ   اس موقع پر  آئی سرجیکل ٹیم کے سربراہ سرجن ڈاکٹر شرجیل سلطان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ گوادر اور فلاحی تنظیموں نے اس کیمپ کے انعقاد اور رضائے الہی کے حصول کیلئے  مجھے اور میری ٹیم کو گوادر کےان غریب محنت کشوں اور دیہی علاقوں کے لوگوں کی خدمت کا جو موقع میسر کیا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ ذیادہ سے ذیادہ ان لوگوں کے آنکھوں میں لینز لگائے جائیں جو غربت کے سبب علاج کیلئے کراچی یا کوئٹہ تک جانے سفری اخراجات کی گنجائش نہیں رکھتے ،،،  انھوں نے کہا کہ اس فری آئ سرجیکل کیمپ کے آپریشن تھیٹر میں  وہ علاج بھی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فری کیا جاریا ہےجو کراچی کے نجی اسپتالوں میں بہت مہنگے پیسوں کے عوض کیا جاتا ہےانہوں نے سہ روزہ فری آئ  سرجیکل کیمپ کیلئے آپریشن تھیٹر کی سہولیات میسر کرنے پر ڈسٹرکٹ لپروسی بلائنڈ کنٹرول پروگرام کے عملے کےتعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کااظہار کیا کہ ضلعی محکمہ صحت اور فلاحی تنظیموں کیساتھ لپروسی کنٹرول پروگرام کا عملہ اپنے تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی ،،


Comments

Popular posts from this blog

گوادر میں بارڑ لگانے کے منصوبے کے خلاف عوامی رابطہ مہم کا آغاز

گوادر : باڑ لگانے کے کیخلاف پی ڈی ایم گوادر کا گوادر میں عوامی جرگہ

گوادر : پیپلز پارٹی گوادر کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو کی13ویں یوم برسی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کی گئی