گوادر : باڑ لگانے کے کیخلاف پی ڈی ایم گوادر کا گوادر میں عوامی جرگہ
گ وادر کو باڑ میں ڈالنے اور علاقے کے دیگر مسائل سے متعلق پی ڈی ایم گوادر کے رہنماؤں کی جانب سے فٹبال گراؤنڈ نذد گرلز اسکول گوادر میں عوامی جرگہ کا انعقاد ہوا. جرگہ میں جے یو آئی بلوچستان کے رہنما خالد ولید سیفی، ماہگیر رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کی. جرگہ سے پی ڈی ایم گوادر کے صدر مولانا عبدالحمید انقلابی، جے یو آئی کے صوبائی رہنما خالد ولید سیفی، بی این پی کے ضلعی صدر کہدہ علی، ماجد سہرابی، حسین واڈیلہ، نیشنل پارٹی کے فیض نگوری، پی پی پی کے یوسف فریادی، مسلم لیگ ن کے عثمان کلمتی، ماہگیر اتحاد کے خداداد واجو اور دیگر نے خطاب کیا. مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترقی مخالف نہیں اور نا ہی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں لیکن گوادر کو باڑ لگا کر سیل کرنا ہمیں اور گوادر کے عوام کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے. انھوں نے کہا کہ گوادر میں ترقی کے نام پر جتنے بھی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان تمام منصوبوں سے یہاں کے مقامی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف یہاں ترقی کے بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں مگر دوسری طرف یہاں بے روزگاری کا دور دورا ہے، یہاں کے لوگوں ک...