گوادر میں بارڑ لگانے کے منصوبے کے خلاف عوامی رابطہ مہم کا آغاز
جیونی
گوادر : گوادر میں باڑ لگانے کے منصوبے کے خلاف عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پی ڈی ایم کی ضلعی قیادت نے ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی سربراہی میں گزشتہ روز جیونی، پشکان اور گنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر موقع پر مختلف عوامی اجنتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی، پی ڈی ایم کے ضلعی صدر مولانا عبدالحمید انقلابی، نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادربخش، بی این پی کے ضلعی صدر کہدہ علی، جنرل سیکریٹری ماجد سہرابی، سینئر رہنماء حسین واڈیلہ، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر عثمان کلمتی، پی پی پی کے رہنماء یوسف فریادی، نیشنل پارٹی جیونی کے رہنماء اکرم رمضان اور بی این پی کے رینماء اکرم حیات سمیت دیگر نے کہا کہ گوادر شہر کو باڑ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ عوامی مفاد میں نہیں ہے، اور نہ ہی باڑ کے منصوبے کے قیام کے لئے عوامی نمائندوں، سیاسی قیادت اور مقامی آبادی کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ راتوں رات اس منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ منصوبہ ساز اور حکومتی ذمہ دار کہتے ہیں کہ گوادر شہر میں باڑ لگانے کا منصوبہ عوامی نمائندوں اور مقامی سیاسی قیادت کی تسلی کے بعد شروع کی
Comments
Post a Comment