ڈی ایف اے گوادر کے سابق صدر سیاسی و سماجی رہنما میر ارشد کلمتی کی نارملائزیشن کمیٹی کے ہمراہ چیف انجیئنر جی ڈی اے حاجی سید محمد سے ملاقات۔

گوادر: ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گوادر کے سابق صدر اور سیاسی و سماجی رہنما میر ارشد کلمتی نے فٹبال نارملائزیشن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف انجینئر حاجی سید محمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی.ملاقات میں سابق صدر ڈی ایف اے گوادر میر ارشد کلمتی نے چیف انجینئر جی ڈی اے کو بتایا کہ جی ڈی اے کی جانب سے بابائے بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں گراسی، پویلین، آفس اور پارکنگ کے بارے میں کہا کہ کام میں جلدی اور تیزی لایا جائے تاکہ وقت پر مکمل ہوجائیں.

کیونکہ گوادر میں سورگ دل گراؤنڈ کے علاوہ اور کوئی گراؤنڈ نہیں ہے کہ وہاں جاکر کوئی کلب پریکٹس کرے یا کوئی دوستانہ میچ کھیلے.

نئے تعمیرات سے پارکنگ ایریا میں ایک شہری کا اراضی بھی متاثر ہو رہی ہے. لہذا جی ڈی اے اور ضلع انتظامیہ کو چاہئیے کہ شہری کی اراضی کا ازالہ کیا جائے اس کو کسی اور جگہ متبادل زمین دی جائے.وفد نے چیف انجینئر کو بتایا کہ وہ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر گوادر سے بھی ملاقات کرینگے.

چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بابائے بزنجو میں جاری کام وقت پر مکمل ہونگے.جی ڈی اے اس کام کی نگرانی کر رہی ہے اور کام کے معیار و کوالٹی کو بھی دیکھ رہی ہے. تاکہ بابائے بزنجو فٹبال اسٹیڈیم ایک خوبصورت اسٹیڈیم بن جائے انھوں نے وفد کو بتایا کہ متاثر ہونے والے شخص کے معاملات کو دیکھ کر ضلع انتظامیہ سے ملاقات کرکے ان کی دادرسی کی جائے گی انھوں نے کہا کہ گراؤنڈ کے کام کے لئے فٹبال کمیٹی بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے وفد میں غلام محمد راجہ، اختر فوجی، نزیر داؤد، علی شمبے اور نصیر راج شامل تھے.


Comments

Popular posts from this blog

گوادر میں بارڑ لگانے کے منصوبے کے خلاف عوامی رابطہ مہم کا آغاز

گوادر : باڑ لگانے کے کیخلاف پی ڈی ایم گوادر کا گوادر میں عوامی جرگہ

گوادر : پیپلز پارٹی گوادر کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو کی13ویں یوم برسی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کی گئی