ضلع گوادر کے چاروں تحصیلوں سے متفقہ طور پر ڈسٹرکٹ کرکٹ کمیٹی قائم چیئرمین کے لیے زائد سعید کو منتخب کیا گیا


 بمورخہ 21دسمبر2020 کو گوادر کے اسپورٹس دوست معتبر شخصیت جناب حاجی میر ارشد کلمتی صاحب کی سربراھی میں ڈسٹرکٹ گوادر کے چاروں تحصیل کا ایک مشترکہ اجلاس ھوا جس میں ڈسٹرکٹ گوادر کی چاروں تحصیلوں کے کرکٹ نمائندوں بشمول سابقہ صدر ڈی سی اے گوادرعارف اسکانی نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور فیصلہ ہوا کہ چونکہ پی سی بی کی جانب سے پاکستان کی تمام ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن ختم کردی گئی ہیں اور گوادر کرکٹ کے معاملات درست نہیں  اور پی سی بی کی تیاری جمود کا شکار ہے۔بلوچستان کے دیگر اضلاع نے اپنے کمیٹی بناہے جو ڈسٹرکٹ لیگ و دیگرپروگرام  کو چلا رہے ہیں   لہزا اتفاق رائے سے ڈسٹرکٹ گوادر کی ایک پانچ رکنی کرکٹ کمیٹی تشکیل دی گئی جو پی سی بی کی طرف سے ایڈہاک کمیٹی یا الیکشن کے انعقاد تک ڈسٹرکٹ گوادر کی تمام کرکٹ معاملات جن میں کلبوں کی رجسٹریشن،گراونڈز کی زمہ داری،ڈسٹرکٹ لیگ کا انعقاد اور دیگر انتظامات کو سنبھالیں گی۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے لئے زاہد سعید کو منتخب کیا گیا اور دیگر چار ممبران استاد اصغر حسین(گوادر),حاجی محسن مجید(اورماڑہ),کپٹن شبیرماجد(پسنی)اور سعید شکیل(جیونی) کو منتخب کیا گیا۔ آئندہ  دنوں میں سابقہ صدر ڈسٹرکٹ کے تمام ریکارڈز اور دیگر ضروری لوازمات ڈسٹرکٹ کرکٹ کمیٹی کو حوالہ کرے گی۔۔اتفاق راہے سے بنی یہ کمیٹی گوادر کرکٹ کو ایک مربوط و مضبوط سمت میں لے جاہے گی ۔۔حاجی صاحب  اس سلسلے میں جلد ڈپٹی کمشنر سے ملاقات بھی کرینگے ۔۔۔میٹنگ ایک خوشگوار ماحول میں اختتام پزیر ہوا۔آخر میں ڈسٹرکٹ کے ممبروں  کے لیے  حاجی صاحب ظہرانہ کا اہتمام کیا۔۔۔سب دوستوں نے شکریہ ادا کیا

Comments

Popular posts from this blog

گوادر میں بارڑ لگانے کے منصوبے کے خلاف عوامی رابطہ مہم کا آغاز

گوادر : باڑ لگانے کے کیخلاف پی ڈی ایم گوادر کا گوادر میں عوامی جرگہ

گوادر : پیپلز پارٹی گوادر کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو کی13ویں یوم برسی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کی گئی