گوادر : پیپلز پارٹی گوادر کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو کی13ویں یوم برسی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کی گئی

 گوادر: پاکستان پیپلز پارٹی گوادر کی جانب سے سابق وزیر اعظم محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی 13 ویں یوم شہادت کے سلسلے میں آج گوادر پریس کلب گوادر میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوئی جس پیپلز پارٹی کے جیالے اور دیگر سیاسی رہنماوں نے شرکت کی ۔ اس دوران تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی ڈپٹی سکریٹری اعجاز حسین، ضلعی صدر افضل جان پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر مولابخش مجاہد بلوچستان عوامی پارٹی کے تحصیل صدر محمد جان نے کہا ہے کہ، شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی تمام تر زندگی غریب و مظلوم عوام کے لیئے وقف کردی 

شہید بی بی بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ جمہوریت کے لیئے جدوجہد کی شہید بے نظیر بھٹو لیڈر اور ورکر میں کوئی فرق نہیں رکھتے تھے اور ہر وقت عوام میں ہوتے تھے شہید بے نظیر بھٹو کی جان کو خطرہ تھی انہیں پاکستان آنے سے منع کیا گیا لیکن انہوں نے اپنے عوام اور مظلوموں کے لیئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پاکستان آئے شہید بے نظیر بھٹو نے آمروں کا مقابلہ کرکے جمہوریت کا پرچم بلند کیا شہید بے نظیر بھٹو نے فدرانہ معاشرے میں خواتین کی رہنمائی کی ان کی حقوق کی بات کی انہوں نے مزید کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے آمروں کو للکارتے ہوئے کہی کہ آپ کسی کو پابندِ سلاسل اور قتل کرسکتے ہو مگر ایک سوچ کو نہیں شہید بے نظیر بھٹو نے پسماندہ طبقہ کے لیئے آواز بلند کی اور جمہوریت کی بات کی تو ڈکٹیٹروں سے یہ بات ہضم نہ ہوئی اور محترمہ کو شہید کیاشہید بے نظیر بھٹو کی عوام اور قوم کے لیئے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائیگی تمام مقررین نے شہید بے نظیر بھٹو سمیت تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کی ۔


Comments

Popular posts from this blog

گوادر میں بارڑ لگانے کے منصوبے کے خلاف عوامی رابطہ مہم کا آغاز

گوادر : باڑ لگانے کے کیخلاف پی ڈی ایم گوادر کا گوادر میں عوامی جرگہ