گوادر : باڑ لگانے کے کیخلاف پی ڈی ایم گوادر کا گوادر میں عوامی جرگہ

 گ


وادر کو باڑ میں ڈالنے اور علاقے کے دیگر مسائل سے متعلق پی ڈی ایم گوادر کے رہنماؤں کی جانب سے فٹبال گراؤنڈ نذد گرلز اسکول گوادر میں عوامی جرگہ کا انعقاد ہوا. جرگہ میں جے یو آئی بلوچستان کے رہنما خالد ولید سیفی،  ماہگیر رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کی. جرگہ سے پی ڈی ایم گوادر کے صدر مولانا عبدالحمید انقلابی، جے یو آئی کے صوبائی رہنما خالد ولید سیفی، بی این پی کے ضلعی صدر کہدہ علی، ماجد سہرابی، حسین واڈیلہ، نیشنل پارٹی کے فیض نگوری، پی پی پی کے یوسف فریادی، مسلم لیگ ن کے عثمان کلمتی، ماہگیر اتحاد کے خداداد واجو اور دیگر نے خطاب کیا. 

مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترقی مخالف نہیں اور نا ہی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں لیکن گوادر کو باڑ لگا کر سیل کرنا ہمیں اور گوادر کے عوام کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے. انھوں نے کہا کہ گوادر میں ترقی کے نام پر جتنے بھی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان تمام منصوبوں سے یہاں کے مقامی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف یہاں ترقی کے بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں مگر دوسری طرف یہاں بے روزگاری کا دور دورا ہے، یہاں کے لوگوں کو علاج کیلیئے سہولیات اور بچوں کے تعلیم کیلیئے ادارے موجود نہیں، شہر میں جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں، عوام کا میار زندگی روز با روز پست سے پست ہوتا جارہا ہے ، ان سہولیات کی فراہمی کیلیئے حکومت کے پاس بجٹ اور فنڈ دستیاب نہیں لیکن باڑ کیلیئے راتوں رات بجٹ دستیاب ہوتی ہے.  

مقرین کا مذید کہنا تھا کہ بلوچوں کے پاس پہلے سے کچھ نہیں ہے وہ مفلوک الحالی کی زندگی بسر کر رہے ہیں بلوچوں کے پاس جو دو چیزیں موجود ہیں 'عزت نفس' اور 'زمین' لیکن ان دونوں اوصاف سے بھی بلوچوں کو محروم کیا جارہا ہے. 

مقرین نے بلوچستان کے تمام پارٹیوں خصوصا بی این پی، نیشنل پارٹی اور جے یو آئی کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ گوادر کے موجودہ حالات پر سیاست کو ایک طرف رکھ کر متحد ہوجائیں. 

جرگہ میں سابق میئر گوادر عابد رحیم سہرابی. سابق چیئرمین پشکان ایوب بلوچ، بابا آدم، نیشنل پارٹی کے مجید عبداللہ اور دیگر بھی موجود تھے. 

Comments

Popular posts from this blog

گوادر میں بارڑ لگانے کے منصوبے کے خلاف عوامی رابطہ مہم کا آغاز

گوادر : پیپلز پارٹی گوادر کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو کی13ویں یوم برسی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کی گئی